جڑانوالہ (نامہ نگار) نیا بازار کے نومنتخب صدر رانا انصر جنرل سیکرٹری ودود گجر و عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں امیدوار این اے 96مرزا ارشد بیگ نے مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈاکٹر افضل،ملک ذیشان شانی، صدر پریس کلب جڑانوالہ ملک نعیم وفا،عاطف خا ن و دیگران نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مرزا ارشد بیگ نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے تاجر برادری نے ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ نیا بازار کے نو منتخب صدر رانا انصر جنرل سیکرٹری ودود گجر و دیگر عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کروانے کیلئے دن رات کوشاں رہے گی۔ مرزا ارشد بیگ نے مزید کہا کہ ہم تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکے ساتھ ملکر جڑانوالہ کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں گئے۔ تقریب میں نو منتخب صدر نیا بازار رانا انصر جنرل سیکرٹری ودود گجر و دیگر عہدیداران نے دکانداروں کو یقین دہانی کروائی کہ تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گئے اور تمام دکانداروں کو ساتھ لیکر چلیں گئے۔ قبل ازیں نومنتخب عہدیداران نے امیدوار این اے 96مرزا ارشد بیگ کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔




