ملکی سلامتی کیلئے حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھیوں کی لازوال قربانی قیا مت تک آنیوالے مسلمانوں کیلئے مینارہ نور ہے۔شہدائے کربلاکی قربانیوں سے کائنات کے ہر انسان کو عظیم در س ملتا ہے۔ذکراہلبیت اطہار علیھم الرضوان دلوں کو جِلا بخشتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحر یک کے مرکزی کوار ڈینیٹر(پولییٹکل ونگ)و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمدآصف رضا قادر ی نے شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین اور بلندی درجات کیلئے منعقدہ حسینی لنگر کیمپکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی لازوال شہادت نے انسانیت کو تاقیامت رب تعالی کی پہچان کروادی،حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہما، نبی اکرمۖ کی مکمل تصویر تھے۔ واقعہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے حق کو تاقیامت سرخرو کردیا۔ سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے دور ظلم و جبر میں جس شان سے افضل جہاد کیا اور تسلیم ورضاکی جو بے مثال داستان رقم کی تاریخ انسانی اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔ شہدائے کربلا کی قربانیوں سے وفا کا تقاضا ہے کہ ہمیشہ شریعت کی پاسداری کی جائے۔ ملک میں تمام بحرانوں کاواحد حل خاندان اہلبیت اطہار علیھم الرضون کی تعلیمات میں مضمر ہے۔پاکستان کی ترقی سلامتی کیلئے حکمرانوں کو حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے۔لنگر تقسیم سے قبل ملکی ترقی سلامتی و استحکام، ملکی معاشی مشکلات اور محرم الحرام میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں