اسلام آباد (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل باکسر ملائیکہ زاہد نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین باکسنگ اکیڈمیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مردوں کے ساتھ خواتین باکسرز بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے 21 جولائی کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ جارہی ہوں اور میں کامن ویلتھ گیمز کے لئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپ میں بھر پور تیاری کر رہی ہوں اور اس سلسلہ میں مجھے والدین کی بھی بہت حمایت حاصل ہے اور والدین اور قوم کی دعائوں سے امید ہے کہ میں کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس ملک پاکستان لوٹوں۔




