ملک نواب شیر وسیر ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر کے صاحبزادے سیاسی سماجی رہنما ملک عرفان شیروسیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے خصوصی ملاقات کی اور ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال و اہلیان جڑانوالہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ملک عرفان شیروسیر نے اپنے والد سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر کا پیغام گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو پہنچایا اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپنے دیرینہ ساتھی ملک نواب شیروسیر سابق ایم این اے کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک نواب شیروسیر ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں انہوں نے جڑانوالہ میں نادرا دفتر،سوئی گیس،پاسپورٹ دفتر،بجلی کی فراہمی،صحت اور تعلیم جیسے میگا پراجیکٹس شروع کروائے جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور جڑانوالہ کی عوام کو گھر کی دہلیز پر تمام تر بنیادی سہولیات فراہم ہو رہی ہے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے نوجوان سیاستدان سیاسی سماجی کارکن ملک عرفان شیروسیر کو یقین داہانی کروائی کہ جڑانوالہ کی عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے جس پر ملک عرفان شیروسیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں