ملک کو خوشحال بنانے کیلئے مزدور طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محنت کشوں، مزدوروں اور کسانوں کو مراعات دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک کو خوشحال بنانے کے لیے مزدور طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہار مقررین نے خصوصی اجلاس کے دوران کیا جس میں ہم خیال مزدور تنظیموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ان تنظیموں میں آل پاکستان یونائیٹڈ اریگیشن ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ این ائی آر سی اسلام آباد، ریلوے ورکرز انقلابی یونین، پاور لومز ورکر یونین رجسٹرڈ ویسٹ فیصل آباد پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن ،بھٹہ ورکر یونین رجسٹرڈ ایسٹ فیصل آباد، اتحاد ریڑھی چھابڑی ورکر یونین رجسٹرڈ فیصل آباد، ہوم بیسڈ ورکر یونین رجسٹرڈ فیصل آباد، ہوزری پاور لومز ورکرز فرنٹ فیصل آباد، اخبار فروش یونین فیصل آباد، عوام تنظیم پاکستان، متحدہ ورکرز الائنس پی ٹی سی ایل ،لیڈی ہیلتھ ورکرز فیصل آباد اور دیگر مزدور تنظیموں نے شرکت کی تمام تنظیموں کے محنت کش اور ورکرز ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے جہاں مقررین نے الگ الگ خطاب میں مہنگائی ،بے روزگاری، کچی آبادیوں کی مسماری ،لوڈ شیڈنگ مہنگی بجلی، صنعتی بحران، تجاوزات کے خلاف مہم میں پختہ تجاوزات کو چھوڑ کر تہہ بازاری کے خلاف شدت کے ساتھ مہم کو جاری رکھنے پر احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں