فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان 5 شہریوں کیساتھ سوا کروڑ کا فراڈ’ ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق دھنولہ کے رہائشی سیف الرحمن نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم احمد عثمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 66لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ ٹاٹا بازار کے عبدالمالک کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم عامر سہیل نے 30لاکھ کا کپڑا خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ سرگودھا روڈ کے رہائشی سید محمد اقبال نے بتایا کہ ملزم اعظم نے 14لاکھ’ ملت چوک کے عمران اقبال سے ملزم عبدالواحد اور کارخانہ بازار کے ندیم سے ملزم عثمان رفیق کاروبار کا جھانسہ دیکر لاکھوں کی رقم لے اُڑے’ بعدازان لیت ولعل کے بعد رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




