منشیات کے مقدمے میں باپ بیٹے کو مختلف سزائیں

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ عابد حسین نے تھانہ صدر کے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ کرتے ہوئے باپ بیٹے کو مختلف سزائیںسنا دیں۔مجرم سردار خان کو20 سال قید با مشقت،8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جرمانہ کی عدم ادائیگی پرمزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔فاضل عدالت نے مجرم کے بیٹے اکبر خان کو9 سال قید با مشقت اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی،عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔استغاثہ کے مطابق 18 اگست2025 ء کوباپ بیٹا کار پر کے پی کے سے موٹر وے کے راستے چرس لے کر آرہے تھے کہ مخبری کی بنا پر پولیس تھانہ صدر نے پکڑ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں