FBRکی شاندار کارکردگی،مقررہ ہدف سے 30.5ارب زائد ٹیکس وصول

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا ستمبر 3,083.5ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 3,053ارب روپے تھا، ہدف سے 30.5ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔پہلی سہ ماہی کی ٹیکس وصولی گزشتہ سال سے تقریبا 7فیصد زیادہ رہی، ریفنڈز سے پہلے ایف بی آر کی مجموعی وصولی 3,286.7ارب روپے رہی، ستمبر میں ایف بی آر نے 1,360.7 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ستمبر کا ٹیکس ہدف 1,343 ارب روپے تھا، 17.7 ارب روپے زیادہ وصولی ہوئی، ستمبر کی ٹیکس وصولی گزشتہ سال سے 11 فیصد زیادہ رہی۔اعلامیے کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 203.2 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے، گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں 159 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے، انکم ٹیکس کی شرحیں کم ہونے کے باعث وصولی میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔سیلز ٹیکس وصولی میں 11 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس کی کمی پوری ہوگئی، ٹیکس اصلاحات کے تیسرے سال ٹیکس وصولی میں اضافہ جاری ہے، ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے اور ڈیجیٹل نگرانی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 15.264 ٹریلین روپے مقرر ہے، پہلی سہ ماہی میں سالانہ ٹیکس ہدف کا تقریبا پانچواں حصہ جمع ہوا، سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے باقی تین سہ ماہیوں میں مزید 12.18 ٹریلین روپے جمع کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں