منصور آباد کے ڈاک خانہ کو بحال کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن سٹی فیصل آباد کے نائب صدر چوہدری عبدالجبار جٹ نمبردار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منصور آباد کا ڈاک خانہ بند کر دیا گیا ،ڈاکخانہ منصور آباد کو بلا جواز بند کر دیا ہے،یہ ڈاک خانہ عرصہ چالیس سال سے قائم تھا، اب منصور آباد کے لوگوں کو نشاط آباد یا طارق آباد کے ڈاک خانہ میں جانا پڑ رہا ہے، لوگ زیادہ تعداد میں منی آرڈر کارتے ہیں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، منصورآباد کی آبادی کے لحاظ سے ڈاکخانہ وقت کی ضرورت ہے، منصور آباد میں ڈاکخانہ کو دوبارہ بحال کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں