فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ انڈسٹریز کی طرف سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور اوزا ن و پیمائش کو یقینی بنانے کیلئے موثر انسپکشن کا عمل جاری ہے۔اس ضمن میں ڈی او انڈسٹریز محمد عرفان اور ان کی ٹیموں نے مارکیٹوں ،بازاروں ، دکانوں ، بیکریوں اور پٹرول پمپس کا دورہ کرکے وزن و پیمائش کے آلات چیک کئے اور غیر معیاری پیمائش،ناقص آلات کے استعمال اور قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈی او انڈسٹریز نے دکانداروں سے کہا کہ وہ منظور شدہ اور درست وزن وپیمائش کے آلات استعمال کریں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔




