منڈی صادق گنج(نامہ نگار)محکمہ فوڈ کی جانب سے گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپر یشن کے بند ہوتے ہی گندم کی قیمتوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول برقرار نہ رہ سکا گندم کا ریٹ کنٹرول کرنے ولے اداروں کی عدم دلچسپی سے گندم کی قیمت دوگنا ہو چکی ہے گندم آٹے اور روٹی کی قیمتوں پر حکومت پنجاب کا کنٹرول برقرار نہ رہ سکا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر اداروں کی عدم دلچسپی سے گندم آٹے اور روٹی کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے منچن آباد میکلوڈ گنج اور منڈی صادق گنج کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت خرید اس وقت 4400روپے فی من ، چکیوں پر آٹا 5000 روپے فی من اور ہوٹلوں پر روٹی 25روپے میں فروخت ہو رہی ہے گندم کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی چکیوں پر آٹے کی قیمت بڑھا دی گئی جس کے بعد ہوٹلوں پر روٹی کی قیمتوں میں بھی ڈبل اضافہ کر دیا گیا آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافے ہوتے ہی دیہاڑی دار مزددوں اور سفید پوش افراد کے لئے آٹا اور روٹی خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ ادارے گندم سمیت آٹے اور روٹی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے کہیں کوئی کاروائی نہیں ہو کر رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت دیگر اداروں کا کوئی کاروائی نہ کرنا افسوس ناک عمل ہے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد و ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی منچن آباد اس صورت حال پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔




