فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے بھٹہ انڈسٹری تباہ کر دی ہے اینٹوں کی تیاری کی لاگت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اینٹوں کی لاگت بھی پوری نہیں ہوتی ہے ۔لیکن اس کے بر عکس اینٹوں کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر گر گئیں ہیں جس کی وجہ سے بھٹے کا کاروبار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔حکومت بھٹہ مالکان کے مسائل سمجھے اور کوئلہ کی قیمتیں کم کر کے فکس کی جائیں ۔اگر پورے ضلع کے بھٹہ مالکان نے کوئی مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہ بنایا تو یہ کاروبار ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا۔




