موجودہ حالات میں عوام کی بجائے حکومت قربانی دے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملک کے موجو دہ معاشی حالات میں عوام کی بجائے حکو مت کو قربا نی دینی چاہئے غریب عوام مہنگائی سے زندہ درگو ر ہو چکے ہیں غیرضروری اخراجات میں کمی کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کی جاسکتی ہے لیکن لگتاہے پاکستان لیوی پرچل رہا ہے اور عوا م آئی ایم ایف کے سپرد کردیئے گئے ہیں ۔ جاری بیان میں انکا کہنا تھاکہجماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے عوام کی ترجمانی کررہی ہے عوام پر لیوی لگانے کی بجائے ٹیکس کے نظام کودرست کرکے قومی خزانے میں اضافہ کیا جاسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ محدو طبقے کو100 روپے کے ریلیف سے مہنگائی کم نہیں ہوسکتی وزیرمملکت پٹرولیم نے ایک ہزار روپے میں بھی فی لیٹر پٹرول نہ ملنے کاخدشہ ظاہر کر کے عوام کی پریشانی میں مزیداضافہ کردیاہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں