فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی114کے زونل امیر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری غلام مصطفےٰ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کو بہانہ بنایا اور جارحیت کی جنگی جنون میں مبتلا مودی نے حملہ کیا،پاکستانی فوج نے 10 مئی کو جواب دیااستقامت اور قوت سے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،پاک فوج او رپوری قوم کو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،بھارت کا حملہ سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ فوج نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ، مودی اسلام دشمن ہندوتوا کا نشان بنا گیا ہے ، پاکستا ن نے جواب سفارت کاری کے ذریعے دیااورتحمل کا مظاہرہ کیا،مودی اور نیتن یاہو ایک سکے کے دو رخ ہیںاسرائیل اور بھار ت نے مل کر پاکستان پر حملہ کیا۔




