مودی دہشت گرد قرار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہونیوالی ہزیمت اور رسوائی کا سفر تاحال جاری، کانگریس رہنما ارجن کھڑگینے مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا۔کانگریسی رہنما ارجن کھڑگے نے کہا مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد ہے کیونکہ اس کی پارٹی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی۔کانگریس رہنما ارجن کھڑگے نے گزشتہ برس پہلگام فالس فلیگ آپریشن پربھی مودی کو شدید تنقیدکانشانہ بنایاتھا،ارجن کھڑگے نے6 مئی 2025کو پہلگام واقعہ کوانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیاتھا۔کانگریس رہنمانے دعوی کیا تھا کہ مودی کو پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا جس پرانہوں نے مقبوضہ کشمیرکادورہ منسوخ کیاتھا۔ماہرین کے مطابق بھارت کے اندر سے مودی کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارتی عوام میں ہندوتوانظریات کیخلاف بڑھتی شدیدنفرت کاعکاس ہے،پہلگام فالس فلیگ کوایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی مستندشواہدپیش نہیں کرسکا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پرتشدد اورانتہاپسندپالیسیز کے باعث مودی عالمی سطح پر نفرت اوردہشتگردی کااستعارہ بن چکاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں