مودی کی سفارتکاری ناکام،بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار

اسلام آباد (بیوروچیف) مودی کی ناکام سفارت کاری عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی۔ کسی بھی ملک نے مودی کے جھوٹ کی حمایت نہ کی۔ دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔رپورٹ میں کہا ہے امریکی مداخلت سیبھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن سے ہوا۔ بھارت کی لاکھ کوششوں کے باوجود ٹرمپ نے دہشتگردی کا ذکر تک نہ کیا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جنگ بندی کا حکم نامہ جاری کیا جبکہ بھارت لاعلم رہا۔ مودی کی ملٹی الائنس پالیسی دھری رہ گئی۔ متعدد ممالک کا پاکستان کی کھلی حمایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کو چین اور ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت حاصل ہے جبکہ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔ چین نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا کھل کر اعلان کیا، ترکیہ نے پاکستان کے مقف کی مکمل حمایت کی جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سفارت کاری نے کشمیر کو پھر مرکزی حیثیت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں