موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان پہنچا،وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے ۔ کانفرنس کا مقصد موسمیاتی تبد یلیوں جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ۔ شد ید سیلاب ، گلیشئیر کے پگھلاو کے باعث گرمی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ دو سال قبل ہمیں تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ۔ سیلاب سے سترہ کروڑ افراد جاں بحق تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد متاثر ہوے ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کاربن کے ا خراج کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام فریقین کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے ہمیں مالی معاونت درکا ر ہے ۔ ہم گورننس اور استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں