ساہیوال (بیوروچیف) موسم سرما کے آغاز میںہی شہر بھر میں جیکٹس ‘کوٹ ‘سویٹرز کی فروخت شروع ہو گئی۔ بیری والا چوک،جناح چوک،صدر باار،جوگی چوک ،سوڑی گلی سمیت مختلف بازاروں میں دکانیں سج گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر سٹالز بھی لگ گئے ہیں ‘زیادہ تر جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں نے بھی ریڑھیوں پر اپنا کاروبار سجا دیا ہے۔ کٹ پیس سے تیارہ کردہ نیا ڈیزائنوں اور رنگوں کی جیکٹس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ لنڈے کے جیکٹس بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔ چائنہ کے تیارکردہ جیکٹس مختلف ڈیزائن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بازاروں میں گرم ملبوسات کی نئی دکانیں سج گئی ہیں۔ بچوں کے گرم ملبوسات بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔ سردی کے ملبوسات کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔




