فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کا یوم ولادت آج بروز ہفتہ 13رجب المرجب کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مساجد’ امام بارگاہوں’ اولیائے کرام کے مزارات اور گھروں میں نورانی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ وجہہ الکریم حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے۔ آپ 13رجب المرجب کو مکہ مکرمہ میں پید اہوئے، آپ کا روضہ مبارک نجف شریف (عراق) میں ہے۔




