ٰفیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی کے قاتل گرفتار کئے جائیں۔ اکوڑہ خٹک دھماکہ میں ملوث قوتوں اور سہولت کاروں کوجلد کٹہرے میں لایا جائے۔ بنوں میں خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔دار العلوم حقانیہ میں نما زجمعہ کے بعد مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا اور بنوں میں شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ افطار میں مصروف تھے۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔




