فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مون سون ایمرجنسی کی خلاف ورزی پر واسا اور تحفظ ماحولیات نے کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ واسا کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ مون سون ایمرجنسی کے دوران بارش کے اوقات میں فیکٹریاں بند رکھی جائیں گی تاہم آج بارش کے دوران انسپکشن کی گئی تو بعض فیکٹریاں اوپن تھیں جن کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں جس کے تحت جھمرہ روڈ نشاط آباد کے قریب ڈاینگ فیکٹری کو سیل اسی طرح مقبول روڈ بٹالہ کالونی میں پروسیسنگ ملز کو بھی سیل کر دیا گیا جس کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے۔




