مون سون سیزن کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں،کمشنر سرگودھا

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ڈویژن بھر میں مون سون سیزن کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، ڈیزاسٹر ریڈینس اسیسمنٹ، شہری سیلاب، پری فلڈ پلاننگ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف انجینئر اریگیشن، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اورایگزیکٹو انجینئرز اریگیشن ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکو، ڈرینیج، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، کنٹونمنٹ بورڈ، منیجنگ ڈائر یکٹر واسا، کنزرویٹر آف فاریسٹ، چیف آفیسرز میونسپل کارپوریشنز، اے پی ڈیز پنجاب پی ڈی پی، چیف آفیسرز ڈسٹرکٹ کونسل، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز و سیکرٹریز ڈی ڈی ایم اے، ڈی ڈی ایم سیز پی ڈی ایم اے اور ایس پیز ٹریفک سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف انجینئر اریگیشن کے نمائندے، تمام ڈپٹی کمشنرز، منیجنگ ڈائریکٹر واسا اور اے پی ڈیز پنجاب ڈیزاسٹر پروگرام نے اپنے اپنے اضلاع میں مون سون کی تیاریوں، ممکنہ خطرات، حفاظتی اقدامات، نکاسی آب، فلڈ رسپانس پلان، مشینری کی دستیابی، حساس مقامات کی نشاندہی، ریسکیو اور ریلیف انتظامات، شہری علاقوں میں بارشی پانی کی فوری نکاسی اور بین المحکماتی رابطہ کاری پر تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں، ضلعی انتظامیہ، واسا، میونسپل ادارے، اریگیشن، ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں، برساتی نالوں، پشتوں، ڈرینز اور شہری نکاسی آب کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں