مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور (بیوروچیف) سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب نور الامین مینگل نے مون سون سیزن کے پیش نظر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کو تعمیراتی سائٹس پر سخت حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔سیکرٹری ہائوسنگ کی ہدایت پر 15 اگست تک تمام تعمیراتی مقامات پر کھدائی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ بارشوں کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔احکامات کے مطابق تمام تعمیراتی سائٹس پر شورنگ اور ریٹیننگ وال کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ تہہ خانوں کی تعمیر سمیت تمام منصوبوں میں سٹرکچرل استحکام اور حفاظتی اقدامات کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔مزید ہدایت کی گئی ہے کہ آرکیٹیکٹس، سٹرکچر انجینئرز اور ریذیڈنٹ انجینئرز تین روز کے اندر سیفٹی سرٹیفکیٹس ایل ڈی اے کو جمع کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں