لاہور (بیورو چیف)پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے جاری ترقیاتی کاموں بار ے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مون سون کے دوران شہری علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے نکاسی آب کے تمام آپریشنل پلانز پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر کی نشیبی علاقوں کی خصوصی نگرانی اور پانی کے فوری اخراج کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں تمام اضلاع میں واسا کو تمام ڈسپوزل اسٹیشنز، مشینری اور جنریٹرز کو مکمل فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مون سون ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ،خصوصی کیمپس بھی فعال رکھے جائیں گے۔ فیلڈ افسران نشیبی علاقوں کے مسلسل دورے اور صورتحال کی براہ راست نگرانی کرنے کے پابند ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز جدید مشینری کے نئے فلیٹ کو جلد واسا پنجاب کے حوالے کریں گی۔بلال یاسین نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کنٹرول رومز،ہیلپ لائنز کو فعال اور مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔ مون سون کے دوران عوام کو بروقت آگاہی اور حفاظتی تدابیر سے متعلق مؤثر کمیونیکیشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو بارشوں کے دوران ہر ممکن سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز، ڈی ایم ڈیز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔




