موٹر سائیکل او ررکشہ میں تصادم ،پٹرول کین میں آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جڑانوالہ موٹروے انٹرچینج کے نزدیک موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں پٹرول کین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک شخص بری طرح جھلس گیا جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں36سالہ ماہر علی’40سالہ ندیم’ 48سالہ سلیم’ 45سالہ بشیراں بی بی’ 36سالہ شگفتہ بی بی شامل جبکہ جھلسنے والے کی شناخت نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ موٹرسائیکل سوار افراد پٹرول کی کین لے کر جا رہے تھے کہ ان کا رکشہ سے تصادم ہو گیا’جس کے باعث رکشہ سوار افراد زخمی جبکہ پٹرول کے کین میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث ایک شخص جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں