فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا پھاٹک کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سے گرنے والے 4سالہ بچے کو کچل دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کا رہائشی وسیم اپنے 4 سالہ بھتیجے محمد حسن کو موٹرسائیکل پر لے جا رہا تھا کہ جب وہ بھائی والا پھاٹک کے قریب پہنچا تو مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے بچہ سڑک پر گرا تو مزدا ٹرک کے ٹائر تلے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔




