لاہور (شوبز نیوز) مویشی منڈی میں قیمتوں کا حال دیکھ کر عام آدمی کا دل دہل جاتا ہے جہاں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، اسی صورتحال پر معروف اداکار نعمان اعجاز نے طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مرغی کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی ہو جائے تو بیوپاری اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے۔عیدالاضحی ایک ایسا موقع ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ سالہا سال پیسے جمع کرتے ہیں۔




