لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی میچ فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں اس کا اطلاق ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی ہوگا، جو کھلاڑی مقررہ معیار پر پورا نہیں اترا اس سے معاہدہ نہیں ہو گا۔




