گوجرہ(نامہ نگار) مکان کے تنازع پرماں بیٹے کو تشددکا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 337ج ب کے محمد واصف کواس کی والدہ سمیت ڈنڈو سوٹوں وغیرہ سے مکان کے تنازع پرملزمان محمد لیاقت وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخی کر دیا ۔شور واویلہ سن کر بعض افراد نے مداخلت کر کے ان کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہورپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




