اسلام آباد (عظیم صدیقی) امریکہ اسرائیل معطل مذاکرات بحال کرنے کی بالواسطہ کوششیں جاری’ مسئلہ یورینیم افزودگی کا ہے امریکہ اسے مکمل ختم کرنے یا 20سال تک معطل کرنے پر زور دے رہا ہے۔ ایران 5 سال تک معطلی پر راضی ہے۔ امریکی صدر اس وقت ملکی اور بین الاقوامی سطح کے علاوہ اندرونی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے دبائو میں ہے کہ جنگ ختم کی جائے۔ اپنی خفت مٹانے کیلئے جنگ بندی میں توسیع اور مذاکراتی عمل ایک بار پھر شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں چین روس کی طرف سے کھل کر آبنائے ہرمز میں ایرانی مؤقف کی حمایت اور امریکی ناکہ بندی ناکام بنانے کے واضح اعلان کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔ کل تیل کی قیمتیں 108 ڈالر تھیں جو اس وقت 94 ڈالر سے 96ڈالر کے درمیان میں ہیں۔ دوسرا دور جنیوا مسقط اور اسلام آباد میں سے کسی ایک مقام پر ایک ہفتے کے دوران ہو سکتا ہے۔




