مکہ اور مدینہ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیت خالد محمود اعظم آبادی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی شریف کی طرح مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ اور ہماری عقیدتوں کے مراکز ہیں ۔ مسلمانو ں کے نزدیک انتہائی مقد س مقامات اور امت مسلمہ کی ریڈ لائن ہیں ۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ اس کو نشانہ بنانے والے حوثی باغی اور ان کے حواری اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر ہمارے ایمانی جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں ۔ حوثی باغیوں کا قلع و قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ ان مقدس مقامات کی عظمت و حرمت ہر مسلمان کے دل کی دھڑکن ہے ۔ مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ حوثی باغیوں کی کاروائیاں نہ صرف اسلامی اقدار کے خلاف ہیں بلکہ امت مسلمہ کے اتحاد پر حملہ ہے ۔ ایسے عناصر دراصل عالم اسلام میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں ۔ جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔ خالد محمود اعظم آبادی نے مزید کہا کہ ادنی سی ادنی مسلمان بھی حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع کے لیے مر مٹنے کو تیار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں