تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دے دیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ مکہ دفاعی اتحاد مثبت پیش رفت ہے، ایران بھی اس عمل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ ایرانی صدر نے مزیدکہا کہ مکہ معاہدے کے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں، تاہم یہ معاہدہ اسلامی اتحاد کی جانب اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔




