فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موٹروے پر جاری تعمیراتی کام کے باعث ساہیانوالہ اور ڈپٹی والا انٹرچینجز سے ہر قسم کی ٹریفک کے موٹروے میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹریفک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ غیر ضروری تاخیر اور مشکلات سے بچا جا سکے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنی منزل تک محفوظ رسائی کے لیے پیشگی روٹ پلاننگ کریں۔موٹروے کی صورتحال اور سفری رہنمائی کے لیے شہری نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد شہریوں کے محفوظ اور آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔




