لاہور( شوبز نیوز)ماضی کی نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی 13ویں برسی 19جنوری کومنائی جائے گی۔ غزل،ٹھمری، دادرا،خیال، دروپد، سلام، نوحہ اور مرثیہ پر مکمل دسترس کی حامل گلوکارہ مہناز بیگم نے 13مرتبہ بیسٹ پلے بیک سنگر کانگار ایوارڈ جیتا جبکہ انہیں لکس سٹائل ایوارڈ نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔مہناز بیگم برصغیر کی معروف گلوکارہ کجن بیگم کی بیٹی تھیں،آ پ کے مشہور گانوں میں کیوں نہ ڈوبے، لہروں کی طرح، لطف وہ عشق میں، میں جس دن بھلا دوں، میں کون ہوں، مزے جہاں کے، میرا مزاج لڑکپن سے، میرا پیار مجھ کو، پانی رے پانی، شہید عشق ہوا، سنو بہاروں سنو، تو میراگیت ہے، تجھے دل سے لگا لوں، وہ خواب سے، طاہر کی آنکھ وغیرہ شامل ہیں۔مہناز بیگم 19 جنوری 2013 کو میڈیکل چیک اپ کے لئے امریکہ جاتے ہوئے بحرین ایئر پورٹ پر انتقال کر گئی تھیں۔




