مہنگائی میں نمایاں کمی حکومت کی بڑی کامیابی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر منے خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاںشہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجا ب مریم نوازشریف کے متحرک ہونے اورعملی اقدامات کے نیجے میں مہنگائی میں نمائیاں کمی حکو مت کی بڑی کامیابی ہے ۔مسلم لیگ ن ملکی تعمیروترقی اورعوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کوپاراکرنے والی جماعت ہے یوٹرنزلینے والی نہیں۔آج گندم ،آٹااورسبزیوں سمی روزمرہ کی تمام اشیاء غریب عوام کی پہنچ میں ہیں۔ بجٹ میں بھی وسیع پیمانے پرکمی اورتنخواہوں میں اضافے سمیت غر یب عوام کوبڑے ریلیف ملیں گے۔ میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق وہ اپنے حلقہ پی پی112کے عوام کی خدمت اوراُنہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متحرک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں