مہنگائی نے غریب طبقے کی زندگیاں اجیرن بنا دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کے طوفان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونو ش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے ۔ آٹا ، گھی ، چینی ، دالیں ، سبزیاں ، گوشت ، دودھ اور پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی و گیس و دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے با تیں کر رہی ہیں جبکہ عام آدمی کی آمدن میں کوئی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں