گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا،شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری، اشیا ء ضروریا ت زندگی اور سبزیو ں کی قیمتو ں میں اضا فہ دکا ندارو ں نے من مانے ریٹس مقرر کر لئے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے دفاتر کے ٹھنڈے کمرو ں کے مزے لینے میں مصروف ۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق حالیہ سیلا ب کی آ ڑ میں سبزی منڈی میں سبزیو ں ، ٹماٹر ، پیاز ، آ لوو دیگر سبزیو ں کی قیمتو ں میں از خود ہی کئی گنا اضا فہ کر لیا اور اسی طرح دیگر اشیا ء ضروریا ت زندگی کی قیمتو ں میں بھی از خود ہی اضافہ کرکے عوا م کو لوٹ مار کر نے میں مصروف ہیں سبزی منڈی میں قیمتو ں پر تکرار کرنے وا لے شہریو ں کو سیلا ب کا بہا نہ بنا کر لوٹا جا رہا ہے جبکہ ما رکیٹ کمیٹی کے افسرا ن سبزی منڈی کی قیمتیں کنٹرول کر نے میں بری طرح ناکا م ہو چکے ہیں اورفروٹ فروش بھی من مرضی کے ریٹس پر فروٹ فروخت کر نے میں مصروف عمل ہیں جبکہ تحصیل گوجرہ میں متعدد پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹ ہیں جنہیں بھی اپنے دفاتر سے نکلنے کی تو فیق نہیں ہو تی اور اپنے ٹھنڈے دفاترز میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹس بھیجنے میں مصروف ہیں۔




