مہنگائی کا نیا طوفان،27اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آبا د(بیوروچیف)رواں مالی سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،27اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے میں 27اشیائے ضروریہ مہنگی، 4سستی اور 20کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق آلو 0.85اور چکن14.66فیصد مہنگا ہوا جبکہ پیاز 1.53اور ٹماٹر کی قیمت میں 22.79فیصد ا ضا فہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں2.15فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 12.46فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 3.72فیصد، پٹرول کی قیمت میں4.40فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں4.41فیصد اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں1.56فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.36فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں0.80فیصد جبکہ دال مونگ 0.70 اور دال مسور 0.10فیصد سستی ہوئی۔ادارہ شماریا ت کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں1.40فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 11.94فیصد سے بڑھ کر13.09فیصد پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں