مہنگائی کنٹرول کرنا شاندار حکومتی کارکردگی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ عیدقربان کے بعدپیش کئے گئے بجٹ میں حکومت عیدالفطر کی طرح عوام کے لئے خودمعاشی قربانی دے گی عوام سے کوئی قربانی نہیں لی جائے گی۔مرکزاورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ سال میں جس طرح مہنگائی کوکنٹرول کیاہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آج غریب عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہیں روزمرہ کی تمام اشیا ان کی پہنچ تک آچکی ہیں۔مزدوراوردرجہ چہارم کے ملازمین37ہزارسے زائدتنخواہیں لے کرخوشحال ہیں مرکزاورپنجاب کے بجٹ میں مزیدتنخواہوں میں اضافہ اورمہنگائی میں کمی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدارمیں ملک اورعوام کی بہتری کے لئے کوئی کام نہیں کیانہ تعمیروترقی کے لئے کوئی ایک بھی منصوبہ پیش ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف طلبا کوسکالرشپ لیپ ٹاپ،غریب عوام کی بچیوں کی شادیوں اوردیگرایسے اقدامات کئے ہیں جنہیں ہرسطح پرسراہاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں میاں نواز شریف کے خلاف سازش کرکے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیلاگیا۔اگرسازش نہ کی جاتی توآج پاکستان اورعوام کسی مشکل کاشکارنہ ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں