فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگی رہنما میاں ساجد الرحمن (چاغی آئس بار والے)’ میاں عابد الرحمن’ میاں عارف الرحمن اور میاں عرفان الرحمن کے والد محترم میاں رمضان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت خوش اخلاق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ گزشہ روز ادا کی گئی جس میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی’ سیاسی وسماجی راہنمائوں’ پولیس وسرکاری افسران’ تاجروں’ صنعتکاروں سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد حاجی آباد والے قبرستان میں اشکبار آنکھوں کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ میاں ساجد الرحمن کی رہائشگاہ گلشن نسیم حاجی آباد شیخوپورہ روڈ پر ہے اور فون نمبر 0333-6512265ہے۔




