فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات’ اہم امور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی پی115 سے ایم پی اے میاں طاہر جمیل گزشتہ روز ماڈل ٹائون گئے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ لقمان’ ملک محمد اشرف’ شیراز کاہلوں’ سید علی بلال شاہ’ خواجہ حسن چوہدری’ محمد امین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کے سیاسی ومعاشی حالات اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب میں خاص طور پر فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں’ دشمن کبھی بھی وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اس موقع پر میاں طاہر جمیل نے کہا کہ ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف جس طرح محنت کر رہے ہیں وہ ایک مثال ہے۔




