میاں طاہر جمیل کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،کارکنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

لاہور ( بیو رو چیف )ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات ،پارٹی کارکنوںکو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ115سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل کارکنوں کے ہمراہ وز یرقانون پنجاب رانا محمد اقبال کے دفتر پہنچے اور فیصل آباد میں جھوٹے مقدمات اور انکوائریوں میں سامنے آنے والی زیادتیوں کا معاملہ اٹھایا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اصل جرائم پیشہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، بے گناہ افراد کو نشانہ نہیں بنا نے دیا جا ئیگا ۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی دن رات محنت کو اس طرح ضائع نہیں ہونے دیں گے نہ ہی عوام کا اعتماد مجروح ہونے دینگے ،پارٹی کارکنوں اور شہریوں کوانصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہاکارکنوں کے مسائل حل کئے جائیں گے ،جھوٹے مقدمات درج کرنے والے پولیس افسران کو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں