فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی بی اے یونین واسا کے سالانہ انتخابات میں میاں مقصود احمد 631 ووٹ لیکر تیسری مرتبہ صدر منتخب ہو گئے جبکہ مدمقابل چوہدری عدنان احمد رندھاوا کو 608 اور چوہدری بنیامین سہوترا 219 ووٹ حاصل کر سکے۔ میاں مقصود احمد کے مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر ان کے حامیوں کا جشن’ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن میں 1480 ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا جبکہ چیئرمین الیکشن کمیشن کے فرائض محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے انجام دیئے۔ پولنگ کا عمل پُرامن رہا، کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں مقصود احمد کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی نومنتخب صدر میاں مقصود احمد کے حامیوں نے خوب جشن منایا۔ اس موقع پر تیسری مرتبہ منتخب ہونیوالے صدر میاں مقصود احمد نے ورکرز اور ایمپلائز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا ورکرز کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے اور ورک چارج ملازمین کو ریگولر کروانا ان کی زندگی کا مشن ہے۔ میرے دروازے چوبیس گھنٹے واسا ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کھلے ہیں۔




