ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اسٹار کاجول نے بیٹی نسا دیوگن کے بالی ووڈ جوائن کرنے سے متعلق سوالات پر خاموشی توڑ دی۔ساتھی اداکاروں کے بچوں کے بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد سے اداکارہ کاجول سے بھی کئی مرتبہ یہ سوال کیا جاچکا ہے کہ ان کی بیٹی نسا بالی ووڈ میں کب قدم رکھے گی جس پر اب کاجول نے پہلی مرتبہ جواب دے دیا ہے۔




