میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کی گئی’ فرحان سعید

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہاہے کہ میرے کنسرٹس اور میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ فرحان سعید نے حال ہی میں اپنی نئی البم ریلیز کی ہے، اس سے قبل اپنی البم کی تشہیر کے لیے انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنے کیریئر سمیت مختلف امور پر کھل کے بات چیت کی۔دوران گفتگو فرحان سعید نے بتایا کہ جب میں نے جل بینڈ جوائن کیا تو تنازعات بھی شروع ہوگئے جن کا مجھ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔فرحان سعید نے کہا کہ ان تنازعات کا میں کچھ بھی نہیں کرسکتا تھا،مجھے اس وقت صرف لوگوں کے دلوں میں بطور گلوکار جگہ بنانی تھی، جس میں مجھے وقت لگا۔ میرے جل بینڈ میں شامل ہونے کے10برس بعد ہمارا بینڈ ٹوٹ گیا، اس وقت میری اصل جدوجہد تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں