ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے میونسپل سروسز کی بہتری کے ویژن کے مطابق،ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی خصوصی نگرانی میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرینڈ صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔اس آپریشن کے تحت میونسپل سروسز کو جدید اور موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل بھاری مشینری کی مدد سے تیزی سے جاری ہے، جس سے نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ وزیر اعلی پنجاب کے عوام دوست ویڑن کے مطابق شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔




