میو ہسپتال میں نرسری یونٹ 2کی گنجائش میں اضافہ

لاہور(بیوروچیف)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ نورین نیازی کو دل میں تکلیف اور بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث 28 اکتوبر کی شام کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ مختلف ٹیسٹ بھی کیے۔ہسپتال میں ان کا ٹروپونن ٹی ٹیسٹ کیا گیا جو دل کے دورے کی تشخیص میں مدد دیتا ہے،اس کے علاوہ ان کی ای سی جی سمیت دیگر طبی جانچ بھی کی گئی جس کے نتائج تسلی بخش رہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نورین نیازی کا بلڈ پریشر ادویات کے ذریعے کنٹرول کرلیا گیا تھا اور ان کی طبیعت مستحکم تھی۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں فی الحال انجیوگرافی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی۔طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد نورین نیازی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں