میٹرو بس میں آتشزدگی

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی میٹرو بس میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق آگ بس کے انجن میں لگی جس نے پوری بس کو لپیٹمیں لے لیا۔بس میں جس وقت آگ لگی وہ خالی تھی۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف موقع پر پہنچ گیا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میٹرو بس انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بس میں آگ کیوں اور کیسے لگی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں