فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میٹرک سالانہ 2026کے نتائج کا اعلان 6اگست کو ہوگا۔ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب 6اگست کو منعقد ہوگی، چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایت پر کمیٹیاں بنا دیں گئیں، استقبالیہ کمیٹی کے کنویئنر ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر بابر ڈوگر، ممبرز میں ڈپٹی کنٹرولر چوہدری محمد یوسف، سلیم اللہ چیمہ، سلیم رضا اور ابرار شاہ شامل، پنڈال کمیٹی کے کنوینر اسٹیٹ آفیسر رانا امجد، ممبرز میں خالد بشیر، اکرم رضا، بشری نورین، میمونہ ناز و دیگر شامل۔ انعامی کمیٹی کے کنوینئر اسٹنٹ سیکرٹری محمد ارشد، ممبرز میں اختر بدر، ذوالفقار علی، عاصم جمیل و دیگر شامل۔ پریس کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر بابر ڈوگر’ ممبرز میں ساجد نقوی، رانا امجد علی، محمد شریف و دیگر شامل ہیں۔




