لاہور(شوبز نیوز) معروف گلوکارہ میگھا اور گلوکار عباس جٹ کا نیا ویڈیو گیت چھلاریلیز کر دیا گیا۔ ویڈیو گیت کے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی جانب سے اسے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔چھلاکی شاعری اصغر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک حماد نے ترتیب دیا ہے،ویڈیو گیت کو علوی اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا گیا ہے۔ ویڈیو گیت میں میگھا اور عباس جٹ نے روایتی انداز میں پرفارمنس بھی پیش کی ہے۔میگھا اور عباس جٹ نے کہا کہ پنجابی زبان ہماری پہچان اور شناخت ہے، اسے اپنے فن کے ذریعے اجاگر کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔




